پنجاب حکومت کا رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60 روز کی توسیع کا فیصلہ

18 اگست 2017

لاہور(نوائے وقت نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60 روز کی توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات 22 اگست کوختم ہورہے ہیں جس میں 60 روز کی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے صوبے میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں مدد کے لیے رینجرز کو خصوصی اختیارات دئےے گئے تھے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ءکے تحت دئیے گئے ہیں۔
رینجرز اختیارات