;;سرگودھا: پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ‘ پائلٹ محفوظ رہا

18 اگست 2017

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا کے نواحی علاقہ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ محفوظ رہا، امدادی ٹےمےں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئےں۔ تفصیلات کے مطابق معمول کی پرواز پر جانے والا پاک فضائےہ کا طےارہ سرگودھا کے نواحی چک 29جنوبی کے قریب فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگےا، طیارہ میں سوار پائلٹ محمد بلال حادثہ کے نتےجہ میں محفوظ رہے، اس حوالہ سے پنجاب اےمرجنسی سروس رےسکےو1122 کے ڈسٹرکٹ اےمرجنسی آفےسر مظہرشاہ نے کہا کہ جےسے ہی رےسکےو1122پر طےارہ گرنے کی اطلاع موصول ہوئی تو رےسکےو ٹےمےں روانہ کر دی گئےں ، سب سے پہلے رےسکےوئرز نے طےارے کے پائلٹ کو بحفاظت رےسکےوکےا اسے ہسپتال منتقل کےا اس کے ساتھ ساتھ فائرفائٹرز نے پےشہ ورانہ صلاحےتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طےارہ کے پٹرول ٹےنک مےں لگنے والی آگ پر قابوپا کر کوئی بھی بڑا سانحہ ہونے سے بچالےا۔
طیارہ تباہ