سرینگر : بھارتی پولیس نے ہسپتال میں بھی علی گیلانی کی کڑی نگرانی شروع کر دی

18 اگست 2017

سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر پولیس نے ہسپتال میں زیر علاج کل جماعتی حریت کانفرنس (گ ) کے چیئرمین سید علی گیلانی پر پہرہ بٹھا دیا ہے۔ علی گیلانی 13 اگست سے شیر کشمیر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سری نگر میں زیر علاج ہیں ۔ علی گیلانی جس وارڈ میں رکھے گئے ہیں وہاں مقبوضہ کشمیر پولیس اور بھارتی خفیہ ادارے نگرانی کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق علی گیلانی کے ہیموگلوبن کی سطح گزشتہ چھ ماہ سے کم ہو رہی ہے۔ ان کی انڈوسکوپی کی رپورٹ نارمل ہے جبکہ ان کی چھاتی کے ایکسرے ، بلڈ ٹیسٹ اور دوسرے ٹیسٹ کئے گئے ہیں کچھ ٹیسٹ ہفتے کو ہوں گے۔
علی گیلانی