افغانستان: آپریشن‘ فضائی حملے‘ امریکی فوجی‘ غیر ملکیوں سمیت داعش کے 45 دہشت گرد ہلاک

18 اگست 2017

کابل (آئی این پی+ نیٹ نیوز) افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائی کے دوران ایک امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ جبکہ ننگر ہار کے ضلع آچین میں امریکی فضائی حملوں میں غیرملکیوں سمیت داعش کے 45 دہشتگرد مارے گئے جمعرات کو امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں ملک کے مشرقی حصے میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران ایک امریکی اہل کار ہلاک ہوگیا۔امریکی فوجی عہدے داروں کے مطابق اس کارروائی میں امریکی اور افغان فورسز کے متعدد اہل کار زخمی بھی ہوئے ہیں۔امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جانی نقصان دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران ہوا۔فوج کے بیان کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔اس واقعہ کے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ مکرانہ کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کمانڈنٹ نے بتایا بھاری اسلحہ ہتھیار اور گنیں تباہ کر دی گئیں۔ صباح نیوز کے مطابق دوسری جانب جنوبی صوبہ قندھار میں گورنر کے ترجمان ضیا درانی نے بتایا کہ طالبان نے دو پولیس چوکیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے، جب کہ جوابی کارروائی میں 19 جنگجو بھی مارے گئے