سعودی شہزادہ ولید بن طلال مصر میں 800ملین ڈالر کی سرما یہ کا ری کریں گے

18 اگست 2017

ریاض(آن لائن) سعودی شہزادہ ولید بن طلال مصر میں ہوٹلوں کے منصوبوں پر 800ملین ڈالر کا سرمایہ لگائیں گے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بزنس ٹوڈے نے واضح کیا ہے کہ شہزادہ الولید بن طلال مصر میں ہوٹلوں کے منصوبوں پر 800ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے اور سکے ساتھ ساتھ مصری مارکیٹ میں سعودی سرمایہ کاروں کو واپسی کی مہم میں اہم کردار ادا کرینگے ایک اطلاع کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال مصر کے 6شہروں میں 40ہزار مکانات تعمیر کراکر رہائشی مسائل کے حل میں بھی حصہ لیں گے ۔