زرداری سے کب ملیں گے: صحافی‘ خدا کا خوف کریں مجھے کوئی شوق نہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

18 اگست 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ماڈل ٹا¶ن کی سرکاری تقریب میں صحافیوں کے سیاسی سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ زبان سیکھنے کےلئے ترکی جانے والے سکالرز کے حوالے سے ہی بات کی جائے لیکن چائے کی میز پر صحافی ان کے منہ سے سیاسی بات اگلوانے میں کامیاب ہو گئے۔ ایک صحافی نے کہاآصف زرداری جب رائے ونڈ آئے تھے تو اس وقت آپ نے بہت آگے بڑھ کر ان کا استقبال کیا تھا اب کب ملنے کا ارادہ ہے؟ شہباز شریف نے ترکی بہ ترکی جواب دیا خدا کا خوف کرو‘ غلط بیانی مت کرو میں وہاں استقبال کرنے والوں میں شامل نہیں تھا نہ ہی مجھے آصف زرداری سے ملنے کا کوئی شوق ہے۔ ایک اور صحافی نے پوچھا کہ کلثوم نواز کے لندن جانے کی وجہ بتانا پسند کریں گے؟ شہباز شریف نے اس صحافی کی طرف مڑ کر جواب دیا کلثوم نواز کے لندن جانے کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ہے۔ ان کے اس جواب پر وہاں موجود صحافی ہکا بکا رہ گئے۔
شہباز/زرداری

خوف خدا(۱)

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں : جس دن تیز ہوا ہوتی یا بادل ...

خوف خدا(۲)

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : حضور اکرم صلی اللہ علیہ ...