لگتا ہے معاشرے میں اخلاقیات کا بھی جنازہ نکل گیا : چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

کراچی(نمائندہ نوائے وقت )سندھ ہائی کورٹ کی کرپٹ افسران کی رضاکارانہ رقم واپسی اور عہدوں پر بحالی پر برہمی ۔ چیف جسٹس ریماکس میں کہتے ہیں کہ لگتا ہے سوسائٹی میں اخلاقیات کا جنازہ نکل گیا ہے۔ پیسے واپس کرنے کا مطلب ہے اعتراف جرم چیف سیکریٹری بتائیں کرپشن کرنے والے افسران کیسے عہدوں پر بیٹھیں ہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کرپشن کا پیسہ رضا کارانہ طور پر واپس کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس کرپٹ افسران کی رضاکارانہ رقم واپسی اور عہدوں پر بحالی پر برہم ہوگئے۔ چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریماکس میں کہا کہ لگتا ہے سوسائٹی میں اخلاقیات کا بھی جنازہ نکل گیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس افسر غلام مصطفی اور محمد نذیر نے اسی کروڑ روپے سے ذائد کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ وکیل ملزمان کا کہنا تھا رضاکارانہ طور پر رقم واپسی کی درخواست دے دی ہے۔ ملزمان کو عہدوں پر بحال کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والے افسران کو کیسے عہدوں پر بحال کردیا گیا ؟ کروڑوں روپے واپس کرنے کا مطلب اعتراف جرم ہے۔ عدالت نے کرپٹ افسران کو عہدوں پر بحال کرنے پر چیف سیکریٹری سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کرپٹ افسران کو سرکاری عہدوں پر کیسے بحال کردیا گیا ؟کروڑوں روپے ہڑپ کرنیوالے افسران کے خلاف کیا کارروائی ہوئی ؟ عدالت نے ملزمان کی رضاکارانہ رقم واپسی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیئے۔
چیف جسٹس سندھ
ٹی وی سکرینوں پر اب نیکی ہی نیکی نظر آتی ہے
وطنِ عزیزمیں ان دنوں اظہارِ رائے کی بے پناہ آزادی نے پریشان کردیا ہے۔ سنسرشپ ...
لندن فلیٹس خاندان نے قومی خزانے سے نہیں خریدے،اگر کرپشن کے ذریعے مال ...
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت سے قبل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی ...
کراچی سے نیو یارک
کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...
وکلا اور ججز معاشرے میں انصاف کی فراہمی کا ذریعہ ہیں: چیف جسٹس لاہور ...
ملتان (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس یاور علی خان نے کہا ہے ...
غداری کیس: جسٹس یاور علی خصوصی عدالت کے سر براہ، جسٹس نذر اکبر رکن مقرر، ...
اسلام آباد(صباح نیوز) چیف جسٹس نے سابق صدر مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت ...
قائداعظم اخلاقیات و کردار میں مثالی شخصیات تھے‘ الطاف باوانی
کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے ...