گرینچ یونیورسٹی میں ماڈل یونائیٹڈ نیشن کانفرنس آج ہوگی

18 اگست 2017

کراچی(نیوز رپورٹر) گرینچ یونیورسٹی میں ماڈل یونائیٹڈ کانفرنس 8اگست کوشروع ہوگا۔ کانفرنس میں طلبہ اپنے بنیادی مسائل کو اجاگر کرینگے۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200سے زائد طلبہ وطالبات تین روزہ کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ اس موقع پر گرینچ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سیما مغل نے کہاکہ ہم طلبہ کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جہاں وہ اپنی اور دنیا کی ترقی کےلئے کام کررہے ہیں۔