کرپشن کے خلاف پاسبان کا سندھ اسمبلی پر آج دھرنے کا اعلان
کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ اسمبلی کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ”نیب“ کے خلاف بل منظور کرنے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف سندھ ہائیکورٹ نے پاسبان کی آئینی درخواست پر بھی وزیر اعلیٰ سندھ ،اسپیکر سندھ اسمبلی اور چیف سیکریٹری سندھ کو نوٹسسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے اورآئندہ سماعت کی تاریخ 22اگست مقرر کردی ہے ۔ پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے یہ آئینی درخواست قانون دان عرفان عزیز ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے ۔ پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کرپشن کی سرپرستی کے خلاف عوامی جدوجہد شروع ہوچکی ہے ۔ جمعہ 18اگست کو شام 5بجے کراچی پریس کلب کے باہر پاسبان کا ایک احتجاجی مظاہرہ ہوگا ۔ وہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ پہلی بارش کے بعد سڑکوں کی تباہی نے ثابت کردیا کہ 99فیصد کرپشن ہورہی ہے۔