سینٹرل پروڈکشن یونٹ ریڈیو پاکستان کایوم اقصیٰ کے حوالے سے خصوصی فیچر 21 اگست کو نشرہوگا

18 اگست 2017

کراچی(کلچرل رپورٹر) ریڈیوپاکستان سینٹرل پروڈکشن یونٹ کراچی نے یوم اقصیٰ کے حوالے سے خصوصی فیچر تیارکیا ہے‘ جسے 21 اگست سہ پہر 3:30پرقومی نشریاتی رابطہ پر پیش کیا جائے گا اسے الطاف احمد خان نے تحریرکیا ہے جبکہ آوازیں تنویر اقبال‘ شیخ فضل سلام اورنزاہت خان کی ہیں۔ ریکارڈنگ انجینئر سہیل احمد اورپروڈیوسر بشریٰ نور خواجہ ہیں۔