اداروں کا استحکام ملکی سالمیت و بقا کا ضامن ہے، علامہ احمد اقبال
کراچی (نیوز رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کا استحکام ملکی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔ جو لوگ اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر کے انہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ ملکی سالمیت کے دشمن ہیں۔عدلیہ کے وقار کو مجروح کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔پانامہ کے فیصلے پر ہرزہ سرائی کرنے والے عدالت عظمی کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ان پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کر کے عوامی اجتماعات سے خطاب پر پابندی لگائی جائے۔پاکستان قوم ریاستی اداروں پر بے جا تنقید کی کسی کو اجازت نہیں دے گی۔نواز شریف کا واویلا چور مچائے شور کے مصداق ہے ۔وہ اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے عدلیہ کے خلاف شور مچانے میں مصروف ہیں۔ پاکستان کے باشعور عوام پر حقائق آشکار ہو چکے ہیں۔نواز شریف اور ان کے خاندان کے لیے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔اب انہیں احتساب کا سامنا کرنے ہو گا۔ وطن عزیز سے غیر قانونی طور پر باہر لے جانی والی ایک ایک پائی کا حساب چکایا جائے گا۔نواز شریف کے مقبولیت کے دعوے پانی کی جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ہیں۔