رینجرز سپرنٹنڈنٹ یونس کے بیٹے قتل کے مقدمے کی سماعت

18 اگست 2017

کراچی(نمائندہ نوائے وقت )جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ڈکیتی مذاحمت پر رینجرز سپرنٹنڈنٹ یونس کے بیٹے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔رینجرز پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری نے بتایا کہ ملزموں نے چھ اگست دو ہزار سولہ کو ایم اے جناح روڈ پر رینجرز افسر کے بیٹے کو قتل کردیا تھا۔ ملزموں نے قتل ڈکیتی مذاحمت کے دوران کیا۔ رینجرز پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزموں کے خلاف قتل ،ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ برگیڈ میں درج ہے۔سیشن عدالت نے بھی ڈکیت گروہ کارندے دانش اور سبحان درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔