کورنگی ‘ بلڈنگ میٹریل شاہراہوں پر ڈالنے اورکچرا جلانے پر پابندی

18 اگست 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے ضلعی حدود میں کوڑا کرکٹ ،کچرا ،بلڈنگ میٹریل شاہراہوں اور گلیوں میں پھیلانے اور کچرے کو آگ لگا کر قدرتی ماحول کو زہر آلود بنا نے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان ،محکمہ صفائی کو مکمل نگرانی کے ذریعے عوامی سہولتوں کی فراہمی میں رخنہ اندازی کرنے والوں کو میونسپل قوانین کے گرفت میں لیکر روک تھا م اور عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے انہوںنے کہاکہ نیٹ ،کلین اینڈ گرین ضلع کورنگی ہمارا عزم ہے اور عوام کو صاف ستھرے صحت مند ماحول کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے شاہ فیصل زون یونین کمیٹی 14میں بلدیہ کورنگی کے تحت عشرہ صفائی مہم کے دوران جاری انتظامات کا اچانک دورہ کرکے گلیوں اور محلوں میں سوئپنگ اور کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔دورے کے موقع پر یونین کمیٹی کے چیئرمین محمد راشد نے یوسی میں جاری مہم پر تفصیلی بریفنگ دی ۔