بلدیہ ملیر کی تعمیر و ترقی کیلئے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں : جان محمد بلوچ
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر کی تعمیر و ترقی کیلئے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں اور بہت جلد بلدیہ ملیر کو ماڈل ضلع بنا کر کراچی کے دیگر اضلاع سے بہتر ضلع بنارہے ہیں، بلدیہ ملیر کی عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوارں کو کامیاب کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں نے عوام سے جو وعدے کئے اسے ان کی دہلیز پر حل کررہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مستقبل ہے جو پورے ملک میں پیپلز پارٹی کو منظم اور متحرک کرنے میں مصروف ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت کی قربانیوں کے نتیجے میں آج جمہوری ادارے پھل اور پھول رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وائس چیئرمین عبدالخالق مروت کے ہمراہ یو سی بھٹائی آباد خداداد ہوٹل سے شیخ ہوٹل تک روڈ کی تعمیر کا افتتاح اور قاسم ہوٹل سے برساتی نالے تک روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا ۔