اکادمی ادبیات پاکستان کا جشن آزادی مشاعرہ

18 اگست 2017

کراچی(کلچرل رپورٹر)اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے زیراہتمام ۰۷ ویں یوم آزادی ”جشن آزادی مشاعرہ ہوا۔ صدارت سہیل احمد صدر ادبی کمیٹی آرٹس کونسل کراچی نے کی ۔ مہمان خاص سلطان مسعود شیخ مہمان اعزازی سندھی زبان کے نامور شاعر نصیر سومرو، احمد سلیم صدیقی سابق ایم پی اے،گجراتی زبان کے نامور محقق دانشور کھتری عصمت علی پٹیل، مہر جمالی تھیں۔ اس موقع پر سہیل احمد نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح عالمی تاریخ کے ان عظیم رہنماو¿ںمیں سے ہے جن کی ولولہ انگیز یادت بے مثال فراست ان تھک جدوجہد اور خلوص و دیانت کا دنیا اعتراف کرتی ہے۔اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے کہا کہ تحریک آزادی کے دوراں قائداعظم محمدعلی جناح موہن داس ،کرم چندگاندھی علامہ اقبال ، بھگت سنگھ، مولانا محمد علی جوہر، سوبھاش چندر بوس، جوش ملیح آبادی، ڈاکٹر راجندر پرساد، حسرت موہانی، چندر شیکر آزاد، مولانا ظفر علی خان ، سروجینی نائیڈو بیگم رقیہ اور نہ جانے کتنے تاریخ کے عظیم کردار سامنے آئے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذارانے پیش کئے اور ہمارے لئے آزاد وطن کا حصول ممکن بنایا۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...