مسلم لیگ ن احتجاج کے بجائے نیب ریفرنسز کا سامنا کرے: پی ٹی آئی رہنما
لاہور (خصوسی نامہ نگار) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گورنر چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ (ن) لیگ سے ہاتھ ملانیوالی جماعت عوامی حمایت سے ہاتھ دھوبیٹھے گی ‘(ن) لیگ انقلاب کا نعرہ لگانے کی بجائے نیب میں ریفر نسز کا سامنا کر یں ۔ صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ وزیر اعظم،پارٹی صدر اوردیگر عہدوں کے ساتھ ساتھ قائم مقام وزیراعلیٰ کا بھی انتخاب کرلے۔اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد شاہی خاندا ن کے درباریوں کا ٹولہ ملکی اداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہا ہے ۔ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نیب شریف فیملی کو ہر طرح کا تحفظ فراہم اورچیئر مین نیب وفاداری کا ہدف پورا کررہے ہیںنااہلی پر نظر ثانی کی درخواستیں سپریم کورٹ کے ساتھ مذاق ہے۔فل بینچ کے فیصلوں کو چیلنج کرنا معزز ججوں کی کے فیصلے کی بھی توہین ہے۔