چیلنجز کے باوجود پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا: امتیاز رفیع بٹ

18 اگست 2017

لاہور (پ ر) پاکستان سترویں یوم آزادی کی مناسبت سے جناح رفیع فائونڈیشن کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں تحریک آزادی میں رفیع بٹ کی خدمات کے حوالے سے مرتب کردہ کتاب ’’ایٹ قائد سروس‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جناح رفیع فائونڈیشن امتیاز رفیع بٹ نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک ابھرتی ہوئی منفرد قوت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔