پی ایس اے اور ایس ایم گروپ کے زیراہتمام ٹیچرز ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر

18 اگست 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر) پی ایس اے اور ایس ایم گروپ آف سکولز کے زیراہتمام 12 روزہ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔ تقریب زیرسرپرستی ایس ایم گروپ آف سکولز کے چیئرمین شیخ محمد ارشد منعقد ہوئی مہمان خصوصی پروفیسر نواز شہزاد، پروفیسر حاجی مقصود گل، پی ایس اے کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی، حافظ شیخ محمد اشرف، حافظ محمد اجمل اور دیگر تھے۔