یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز میں پرچم کشائی کی تقریب، کیک کاٹا گیا

18 اگست 2017

لاہور (پ ر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز میں 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب یونیک کالج نیو مسلم ٹائون میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔ چیئرمین یونیک پروفیسر عبدالمنان خرم نے کالج کی عمارت پر پرچم لہرایا۔ تقریب میں سکائوٹس دستے نے سلامی پیش کی جبکہ طلبا و طالبات کے گروپ نے ملی نغمے پیش کئے ، قومی ترانہ پڑھا۔ اس موقع پر گرل گائیڈز کا دستہ، اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین یونیک عبدالمنان خرم نے پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ چیئرمین یونیک کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے آباء کی قربانیوں کا ثمر ہے اور نوجوانوں نسل کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں وقف کر دیں۔