قومی اتحاد سے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہو گا: ادریس شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانیؒ و حضرت یعقوب حسین زنجانیؒ نے کہا ہے کہ پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور تاقیامت سلامت رہیگا۔ یہ ملک اولیاء کرام کے فیضان کا مظہر ہے۔ امریکہ بھارت اور اسرائیل پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔قوم کو اتحاد و اتفاق کی طاقت سے ان کا مقابلہ کرنا ہو گا۔