حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب خریداری کیلئے پیشکش جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن نے 2018 میں حساس پولنگ سٹیشنوں کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری کے بارے میں پیشکشیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق حساس پولنگ سٹیشنوں کےلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری کے لئے پیشکشیں 19 اگست تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔