اکادمی ادبیات کے تحت طالبعلموں کے درمیان قومی گیت لکھنے کا مقابلہ

18 اگست 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)اکادمی ادبیات پاکستان نے پاکستان کے ستر سالہ یوم ِ آزادی اور یوم قائد اعظم کی مناسبت سے پاکستان بھر کی جامعات اور کالجز کے طلباءو طالبات کے مابین قومی گیت لکھنے کے مقابلے کا اہتما م کیاہے۔ےہ بات ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو،چےئرمین اکادمی ادبیات پاکستان نے ایک بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقابلے کا مقصد نئے لکھنے والوں کی حوصلہافزائی ہے اور نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنا ہے۔ ان گیتوں کا مقصد وطن سے محبت ، قومی ہم آہنگی اور ادب کا فروغ بھی ہے ۔ ان گیتوں میں وطن سے محبت اور قومی ہم آہنگی کو موضوع بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقابلے میں شرکت کے خواہشمندطلباءو طالبات اپناقومی گیت 11ستمبر2017 تک اکادمی ادبیات پاکستان (پطرس بخاری روڈ،H-8/1،اسلام آباد) کے ایڈریس پر ارسال کرسکتے ہیں۔ سینئر شعراءکی کمیٹی قومی گیتوں میں سے معیار کے مطابق پہلے تین گیت منتخب کرے گی جن کو ایک خصوصی تقریب میں بالترتیب بیس ہزارروپے،پندرہ ہزار روپے اور دس ہزار روپے کے انعامات دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقابلے میں شرکت کے خواہشمند طلباءو طالبات 11ستمبر2017 سے پہلے اپنے گیت ارسال کردیں۔اس سلسلے میںاختر رضا سلیمی، ایڈیٹر اردو، کو کوآرڈینیٹرمقرر کیا گیا ہے۔ فون نمبر:0300-5171427 ہیں۔گیت ای میل ar.saleemipal@gmail.com پر بھی ارسال کیے جاسکتے ہیں۔