مرکزبہار اسلام کے زیراہتمام نظریہ پاکستان کانفرنس

18 اگست 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکز بہاراسلام کے زیراہتمام عظیم الشان نظریہ پاکستان کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس کی سرپرستی بیگم علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی نے کی۔ اس موقع پر بہار اسلام ایجوکیشن سسٹم کے طلباء وطالبات نے نظریہ پاکستان کے موضوع پر تقاریر کیں اور بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ‘ مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر طالبات نے آزادی کی اہمیت اور نظریہ پاکستان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔ ہمیں اس کی صدق دل سے قدر کرنی چاہیے۔