بیگم کلثوم نواز کی فتح یقینی ہے: شائستہ پرویز ملک

18 اگست 2017

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رہنماؤں نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز حلقہ این اے 120سے بھاری اکثریت سے فتح حاصل کریں گی اور مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، سالہاسال سے مسلم لیگ ن اس نشست پرکامیاب ہوتی آئی ہے، ماضی میں بیگم کلثوم خود گھر گھر جاکر کیمپین کرتی رہی ہیں گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگومیں لاہورکی صدر شائستہ پرویزملک نے کہا کہ بیگم کلثوم حلقے کے لوگوں کی ہارٹ فیورٹ امیدوار ہیں سووہی جیتیں گی ، یقین تھاکہ ناصرف کاغذات منظور ہونگے بلکہ ہم الیکشن بھی جیتیں گے۔