قائداعظم یونیورسٹی کیمپس میں ایک ہزار پھلدار درخت لگانے کی مہم

18 اگست 2017

اسلام آباد(نامہ نگار)سترھویں یوم جشن آزادی اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے50سال کی تکمیل پریونیورسٹی کی ایلومینائی ایسوسی ایشن نے محمد علی سعید فاﺅنڈیشن اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کے تعاون سے کیمپس پرایک ہزار پھلدار درختوں کی شجرکاری کا آغاز کیا۔محمد علی سعید فاﺅنڈیشن کےایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر سعید نے شرکاءسے خطاب کے دوران کہا کہ یونیورسٹی کے شعبہ باغبانی کی مشاورت سے ذرخیز اور پائیدار جگہ کا انتخاب پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت میں پودوں کی بہتر نگہداشت اور استحکام کے لئے مناسب نگرانی کا طریقہ کار ہائے وضع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شجرکاری کا پہلا مرحلہ ہے جبکہ ہر سال ایک ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ قائداعظم یونیورسٹی کی ایلومینائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد مرتضیٰ نور نے کہا کہ اس اقدا م کا مقصد کیمپس پر قدرتی اور خوشگوار ماحول پیدا کرنا اور ماحول کی حفاظت بارے سرگرمیو ںمیں طلباءکو شامل کرناہے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ قائداعظم یونیورسٹی کے سابقہ طلباءممکنہ طورپر یونیورسٹی کی ترقی اور اس کی خوبصورتی کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اگلے دو سال کے دوران یونیورسٹی میں5000پھلدار پودے لگائے جائیں گے۔قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف ، ایلومینائی ایسوسی ایشن کے اراکین ، یونیورسٹی کی انتظامیہ ، اساتذہ کرام ، عملے اور طلباءنے شجرکاری کی اس مہم میں حصہ لیا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...