حمایت اسلام پاشا گرلز سکول میں میٹرک امتحانات کی پوزیشن ہولڈرز طالبات کے اعزاز میں تقریب
لاہور (پ ر) حمایت اسلام پاشا گرلز ہائی سکول میں میٹرک کے امتحان میں پوزیشن ہولڈر طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں فرسٹ پوزیشن لینے والی بچیاں منیٰ ثاقب، فضا محسن اور دیگر طالبات کو تقریب کے مہمان خصوصی بیگم تسنیم فردوس، ڈاکٹر فوزیہ احمد، سہیل محمود بب، جسٹس ریٹائرڈ رستم علی ملک اور محمد رفیع رضا کھرل ایڈووکیٹ نے انعامات سے نوازا۔