استحکام پاکستان کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘ راجہ شفیق
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) صدر آر اینڈ آئی اور صدر یو سی گنگال مسلم لیگ ن راجہ شفیق نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وہ جشن آزادی کے موقع پر یو سی گنگال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ راجہ شفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی آگ اور خون کا دریا عبور کرکے حاصل ہوئی اس کے لئے ہمارے بزرگوں آباءو اجداد نے بڑی قربانیاں دیں جس کے بعد قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان حاصل کیا گیا۔ راجہ شفیق نے کہاکہ پاکستان کی حفاظت‘ ترقی و خوشحالی‘ مضبوطی اور استحکام اور امن کے قیام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ راجہ شفیق نے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں اہم مقام دلانے کے لئے ہر پاکستانی اپنا اپنا کردار ادا کرے اور تجدید عہدکرے۔تقریب کے آخر میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی امن و استحکام اور اس میں بسنے والے لوگوں کے لئے دعا کی گئی۔