ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسد حیاءالدین ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کے حوالے سے کمیٹی کے چیئرمین مقرر
اسلام آباد(نامہ نگار)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری میاں اسد حیاءالدین کو ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کے حوالے سے کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے کابینہ سیکرٹریٹ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنےکے حوالے سے قائم کمیٹی کا چیئرمین اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری میاں اسد حیاءالدین کو مقرر کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔یہ کمیٹی اب ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے اپنا کام شروع کر سکے گی۔نوٹی فکیشن تمام متعلقہ اداروں کو بھیجوا دیا گیا ہے۔