وفاقی تعلیمی اداروں کے 24 لیکچررز کی ترقیوں کے احکامات جاری
اسلام آباد ( وقائع نگار) کیڈ نے وفاقی تعلیمی اداروں کے 24 لیکچرز کی محکمانہ ترقیاں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق7 مرد اور 17 خواتین لیکچرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی انہیں گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کر دیا ہے محکمانہ ترقیوں کے لیے کیڈ کی ڈیپارٹمنٹلپروموشن کمیٹی کا اجلاس 9 جون 2017ءکو ہوا جس میں 24 لیکچرز کے کیسز کو زیر غور لایا گیا کمیٹی نے ساجد محمود ‘ ندیم علی حسین‘ عابد محمود ‘ عدیل سرور‘ عبدالقدیر چمن‘ امیر احمد خان‘ نازنین صدیقی‘ نوید جبین‘ قرة العین ایمان‘ الماس برکت‘ عائشہ اشریف‘ عظمی نذیر‘ ڈاکٹر شہناز پروین‘ قدسیہ فاطمہ‘ کوکب ھما‘ امبنر یاسر‘ فرزانہ کوثر‘ نوشین کمال‘ شازیہ خانم اور دیگر شامل ہیں کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ترقی پانے والے لیکچرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیڈ کے اس اقدام کو سراہا۔