کےپےٹل ہسپتال مےں 68,161 مرےضوں کو علا ج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئیں

18 اگست 2017

اسلام آباد (وقائع نگار) سی ڈی اے کے کےپےٹل ہسپتال مےں ماہِ جولائی کے دوران 68,161 مرےضوں کو علا ج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئیں، سی ڈی اے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی اپ گریڈیشن جدید تقاضوں کے مطابق کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے ایک اجلاس کے دوران کیا جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ہسپتال کے علاوہ سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈیاے ہسپتال کی ماہ ِجولائی کے دوران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کے کےپےٹل ہسپتال مےں جولائی کے مہینے کے دوران68,161 مرےضوں کو علا ج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی جس مےں سی ڈی اے ملازمےن کے علا وہ اسلام آباد کے مختلف شہری بھی شا مل ہےں۔انہیں مزید بتایا گیا کہ متذکرہ بالا دورانیہ میں36,697 آﺅٹ ڈور مرےضوں کا علا ج کیا گےا جبکہ981ان ڈور مرےضوں کوبھی علاج معا لجے کی سہولےات فراہم کی گئےں۔ اسی طرح پےتھالوجی لیبارٹری مےں 26,296 تشخیصات، 264 آپرےشنز،1,920 جنرل رےڈےالوجی،282 امےج رےڈےالوجی،282 مرےضوں کی فزےو تھراپی،898 ای سی جی، اےکو، ای ٹی ٹی اور 216 مرےضوں کے ڈائلےسسز بھی کئے گئے۔ مزےد برآں کےپےٹل ہسپتال میں ماہ ِ جولائی کے دوران 31 بچوں کی پےدائش ہوئی جبکہ 15 اموات کا انداراج ہوا۔