بھارتی ہدایت کارکی اداکارہ سے چلتی کار میں زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

18 اگست 2017

ممبئی( آن لائن ) بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار چلاپاٹھی راؤ اور اداکار سروجن لوکیش نے تیلگو اداکارہ کو چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اداکارہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئی اور فرار ہوگئی۔ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی یا زیادتی کی کوششوں جیسے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یہاں تک کہ عام خواتین کے ساتھ بالی ووڈ جیسی طاقتور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں بھی محفوظ نہیں ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے) نے ہدایت کار چلاپاٹھی اور ساتھی اداکار سروجن کے خلاف چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔