قاری غلام جیلانی چشتی عالم اسلام کا عظیم سرمایہ تھے‘محمد علی واسطی

18 اگست 2017

اسلام آباد (پ ر) بزم قطب شہید جی سکس فور اسلام آباد کا اجلاس پیر سید محمد علی واسطی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے واسطی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاری غلام جیلانی عالم اسلام کا عظیم سرمایہ تھے۔انہوں نے ساری زندگی قرآن و تجویز قرات حدیث پڑھنے و پڑھانے میں وقف کئے رکھی۔آپ کا 21 واں سالانہ عرس مبارک 19اگست بروز ہفتہ ہوگا۔ انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔صدارت پیر سید حسین الدین شاہ بانی جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم راولپنڈی مہمان خصوصی پیر بدر عالم جان مرشد آباد شریف پشاو و حاجی محمد نواز کھوکھر اور خصوصی خطاب حضرت علامہ مفتی محمد طاہر تبسم قادری کا ہوگا۔اجلاس میں شفقت محمود‘ نذیر کھوکھر‘ قاری عبید احمد ستی‘ اسحاق نورانی‘ مولانا اعجاز اٹکوی‘ حافظ ادریس‘ مولانا عبدالغنی نقشبندی‘ نصیب حسین ہزاروی‘ مولانا نور خان‘ قاری محمد حسین ودیگر نے شرکت کی۔