پاک فوج چاہے تو بھارت کی میلی آنکھیں نکال دے: پرویزمشرف

دبئی /اوکاڑہ ( آئی این پی )آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرجنرل (ر) سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت بہت بڑی بھول میں ہے ، اسے پاک چین دوستی اور سی پیک سے تکلیف ہے ، سی پیک منصوبہ سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی ، بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا بند کردے ،پاکستان کی افواج میں اتنی طاقت ہے کہ وہ جب چاہیں بھارت کی میلی آنکھیںنکال دیں، بھارت پرانا وقت بھول جا ئے ،اس کی حمایت کرنے والے وزیر اعظم کو سپریم کورٹ نے نااہل کر دیا ہے۔ وہ گزشتہ روز دبئی سے اوکاڑہ میں وڈیولنک کے ذریعہ پارٹی کے عہدیداران سے خطاب کر رہے تھے ۔ اِس موقع پر دوبئی میں سینئر رہنما ء علی شیر کھرل اور اوکاڑہ میں سید سجاد کاظمی امجد پاشاہ ،رائے فیصل کھرل ،کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی مو جود تھے۔ اِ نہوں نے کہا کہ نواز شریف ابھی صرف نااہل ہو اہے سانحہ ماڈل ٹاؤن باقی ہے نواز فیملی قاتل فیملی بنتی جا رہی ہے اللہ پاک معاف کرے ۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا
پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ( ن )نے نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل کرلیا، نام کا ...
بدعات کے باعث جبل نور کی زیارت عمرہ وحج پیکج سے نکالنے کا حکم جاری
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں عمرہ اداروں وکمپنیوں کو ہدایت کی ہے ...
جانچ پڑتال کریں مگر شکایت کنندہ کا نام پتا بتادیں: سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ہمیں بحیثیت جماعت چور قرار دے دیا ...
دشمن سے چھوٹے ہیںمگر کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا: نیول چیف
لاہور+کراچی (خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ+کامرس رپورٹر) چیف آف دی نیول سٹاف ...
پاکستان کی جانب اٹھنے والی میلی آنکھ پھوڑ دینگے: ادریس شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین ...
پرویزمشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی درخواست مسترد
لاہور(سی پی پی) لاہورہائی کورٹ نے پرویزمشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی ...