خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چیف کمشنراسلام آباد

18 اگست 2017

اسلام آباد(نےوز ڈےسک)بزرگ شہریوں اورخصوصی افراد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں معاشرے کے کمزور طبقے کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی بزرگ شہریوںاور خصوصی افراد کیلئے انتظامیہ کے مختلف دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کئے جارہے ہیں اور فوکل پرسن بھی تعینات کئے جائیں گے جو بزرگ شہریوںاور خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہو سکیں گے۔ ان خصوصی ڈیسک کے ذریعے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد مل سکے گی چیف کمشنر اسلام آباد نے تمام محکموں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ خصوصی ڈیسک پر دوستانہ ماحول مہیا کیا جائے۔چیف کمشنر اسلام آباد نے مزید کہا کہ اداروں کی کارکردگی کو مزید موثر اور بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی میں مدد مل سکے۔