پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی خالی پوسٹ پر مستقل تقرری جلد از جلد کی جائے
اسلام آباد(کلچرل رپورٹر)پی ٹی وی ایگزیکٹو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان ٹیلی وژن ہیڈکوارٹرز میں جشن آزادی کی70ویں سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ظہور برلاس نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔تقریب میں مرکزی رہنما،ایسوسی ایشن کے اراکین اورپی ٹی وی کے دیگر مراکز کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد جاویدنے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی خالی پوسٹ پر مستقل تقرری جلد از جلد کی جائے تاکہ ادارے کے سربراہ کی عدم موجودگی کے باعث جو معاملات التوا کا شکار ہیں وہ حل ہو سکیں۔انہوں نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ظہور برلاس نے کہا کہ پی ٹی وی میں باصلاحیت لوگوں کی کوئی کمی نہیں۔کسی بھی ادارے کا اثاثہ اس کے ہنر مند ہوتے ہیں۔میرے لیے یہ امر باعث مسرت ہیں کہ آپ جیسے قابل لوگ اس قومی ادارے کا اثاثہ ہیں۔ایگزیکٹو ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں نے کہا کہ ادارے کی ترقی و استحکام کے لیے تمام تر صلاحتیوں کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔تقریب میں سید اسد نقوی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیں۔ ایسوسی ایشن کے صدر محمد داﺅد، جنرل سیکرٹری محمد جاوید،فنانس سیکرٹری شیخ ناصر اور پریس سیکرٹری سید اسد نقوی نے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر افسران کا شکریہ بھی ادا کیا۔