آزادی ٹرین کا چھانگا مانگا‘ پتوکی، کوٹ رادھا کشن پہنچنے پر شاندار استقبال‘ پھول نچھاور

18 اگست 2017

چھانگا مانگا‘پتوکی، کوٹ رادھا کشن (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) پتوکی پہنچنے پر جشن آزادی ٹرین کا شاندار استقبال اسسٹنٹ کمشنر میڈم انعم زید، سید امجد نقوی، سہیل خان، نوید ظفر ، عمران چوہدری ، مولوی نور تبسم صدیقی ، محمود گھمن ، عبیداللہ شیخ، مون شاہ، جاوید سہوترا، نوید شیخ، ڈاکٹر منظور بھٹہ ،رانا سہیل نذیر ایڈووکیٹ کے علاوہ سیاسی وسماجی تنظیموں نے کیا۔ اس موقع پر طلباء اور فنکاروں نے ملی نغمے اور ترانے گائے۔ اس موقع پر خطاب میں میڈم انعم زید ،امجد نقوی اور سہیل خان نے کہا کہ آ زادی ٹرین کا مقصد عوام الناس میں محب وطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے ۔ آزادی ٹرین کی کوٹ رادھا کشن آمد پر شہریوں کی بڑی تعداد دیکھنے کیلئے ریلوے سٹیشن پہنچ گئی۔ 40 منٹ ٹھہرنے کے بعد روانہ ہو گئی۔ اسی طرح چھانگا مانگا ریلوے سٹیشن پر آزادی ٹرین کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا/ بلدیاتی نمائندوں تاجروں اور صحافیوں نے آزادی ٹرین کے ڈرائیور اور گارڈ کو ہار پہنائے اور پھولوں کے گل دستے پیش کیے آزادی ٹرین پر بنائے گئے چاروں صوبوں آزاد کشمیر کے فلوٹ کو لوگوں نے دلچسپی کے ساتھ دیکھا ملی نغموں نے ریلوے سٹیشن پر عجیب سماں باندھ دیا اور ہر کوئی ملی نغموں پر جھوم اٹھا۔