ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت کے بہنوئی گرفتار‘ نامعلوم مقام پر منتقل

18 اگست 2017

کراچی (آئی این پی) گلستان جوہر سے ایم کیو ایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت کے بہنوئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر گلستان جوہر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت کے بہنوئی غالب اقتدار کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔