خیبر پی کے کے ینگ ڈاکٹرز کا 26 ستمبر کو بنی گالا کی طرف مارچ کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات نہ مانے جانے پر بنی گالا کی طرف لانگ مارچ اور صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنی ڈگریاں جلانے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائی ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر عالمگیرخان نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں‘ لیکن صوبائی حکومت نے آج تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات میں سروس سٹرکچر‘ ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کو معاوضہ دینا اور ایم ٹی آئی ایکٹ کو ختم کرکے پی جی ایم آئی بحالی سمیت دیگر شامل ہیں۔ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت پشاور کے تینوں ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے جس کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔ عدالت نے حکومت کو ایم ٹی آئی ایکٹ ختم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے‘ لیکن حکومت نے ابھی تک ختم نہیں کیا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے گھر بنی گالا کی طرف لانگ مارچ کریں گے اور ایک دن دھرنا دینے کے بعد بھی اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو واپسی پر تمام ینگ ڈاکٹرز صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنی ڈگریاں جلائیں گے۔
مائوں کی سنائی داستانیں
مائیں جو کہانیاں ہمیں بچپن میں سنایا کرتی تھیں ان میں اکثر ایسے مقامات آتے ...
کپتان نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی
کپتان نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑا دی، ندیم افضل چن ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی ...
خواجہ آصف نےخود ووٹ کےتقدس کو پامال کیا,یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے خود ووٹ کے ...
کشمیر ہائی وے اور بنی گالا میں قائم غیرقانونی شادی ہالز کیخلاف آپریشن ...
اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول ...
اوپر سے حکم کی بات کا اشارہ بنی گالا ہوتا ہے‘پرویز خٹک
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم ...
لاہورنے کل تیسری بار عمران خان کو مسترد کیا ،بنی گالا والے بھی اوپر کے ...
نوازشریف کا کہنا ہے کہ لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت بن چکی ہے، اسی وجہ سے ...