فیصل آباد‘ پاکپتن: مختلف واقعات میں 3لڑکیوں سے اوباشوں کی زیادتی

18 اگست 2017

فیصل آباد/پاکپتن (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) مختلف مقامات پر 3لڑکیوں سے اوباشوں کی زیادتی فیصل آباد میں مختلف واقعات میں اوباش افراد نے 2لڑکیوں کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ‘ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ چک نمبر216گ ب میںسلیمہ بی بی کی بیٹی ردا کو ملزم قیصر عباس نے اور تھانہ گڑھ کے علاقہ کلیانوالہ میں ریحانہ بی بی کو ملزموں محمود وغیرہ تین افراد نے ورغلاء کر ڈیرہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔پاکپتن کے محلہ کرم پورہ کی ثوبیہ بی بی گھر میں موجود تھی کہ علی اکبر وغیرہ 7افراد آئے جنہوں نے خاتون کو اغوا کر لیا‘ ملزم ظہور نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔