نیب سندھ محکموں سے متعلق نئی انکوائری شروع نہیں کرسکتا : ایڈووکیت جنرل

18 اگست 2017

کراچی(نمائندہ نوائے وقت )نیب قوانین کی منسوخی کے معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ بیرسٹر ضمیر گھمرو نے چیف سیکرٹری اور وزیر قانون کو وضاحتی خط لکھ دیا ہے۔نیب قوانین کے خاتمے سے متعلق عدالتی حکم سے سرکاری حلقوں میں بے چینی پھیل گئی۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے نیب قوانین کی منسوخی کے قانون کو معطل نہیں کیا۔ خط کے متن کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق تمام محکمے زیرالتوا انکوائریز میں نیب سے تعاون کریں۔ بیرسٹر ضمیر گھمرو نے لکھے گئے خط میں وضاحت کی کہ نیب سندھ کے محکموں سے متعلق نئی انکوائری شروع نہیں کرسکتی تمام صوبائی محکمے کسی بھی نئی تحقیقات کیلئے نیب کو کوئی تفصیلات نہ دیں۔ خط کے مطابق نیشنل اکائونٹیبلٹی آرڈیننس سندھ ریپیل ایکٹ 2017ء مکمل طور پر نافذ العمل ہے‘ ہائیکورٹ نے نیب کو پہلے سے جاری انکوائریزریفرنسز پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...