سرگودھا: پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ‘ پائلٹ محفوظ رہا
سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا کے نواحی علاقہ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ محفوظ رہا، امدادی ٹیمیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق معمول کی پرواز پر جانے والا پاک فضائیہ کا طیارہ سرگودھا کے نواحی چک 29جنوبی کے قریب فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ میں سوار پائلٹ محمد بلال حادثہ کے نتیجہ میں محفوظ رہے، اس حوالہ سے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہرشاہ نے کہا کہ جیسے ہی ریسکیو1122پر طیارہ گرنے کی اطلاع موصول ہوئی تو ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ، سب سے پہلے ریسکیوئرز نے طیارے کے پائلٹ کو بحفاظت ریسکیوکیا اسے ہسپتال منتقل کیا اس کے ساتھ ساتھ فائرفائٹرز نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طیارہ کے پٹرول ٹینک میں لگنے والی آگ پر قابوپا کر کوئی بھی بڑا سانحہ ہونے سے بچالیا۔
طیارہ تباہ