امریکہ نے حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دیکر حماقت کی‘ صلاح الدین
کراچی (رپورٹ: صوفیہ یزدانی) حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر امریکہ نے دوسری حماقت کی ہے امریکی محکمۂ خارجہ کے اس آرڈر سے مجھے اور حزب المجاہدین کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ہم پہلے سے زیادہ کام کریں گے اِن خیالات کا اظہار حزب المجاہدین کے سربراہ سیّد صلاح الدین نے امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے پر اپنے ردّعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی کانگریس کا نہیں بلکہ اِن کی وزارت خارجہ کا انتظامی آرڈر ہے اس آرڈر کے ذریعے مجھے اور حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دینے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے‘ امریکی وزارت خارجہ کا فیصلہ امریکی حدود کے اندر تو لاگو ہو سکتا ہے لیکن باہر ہیں۔ انہوں نے اس فیصلے کو امریکہ کی بے اُصولی‘ بے ضمیری اور دوہرا معیار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب المجاہدین جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس کی پوری تاریخ دہشت گردی سے پاک ہے اس کے باوجود امریکہ نے بھارت کی مودی انتظامیہ کو خوش کرنے کیلئے یہ کارروائی کی ہے جو عالمی اُصولوں‘ عالمی ضوابط اقوام متحدہ کے چارٹر اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی 18 قراردادوں کے خلاف ہے۔
صلاح الدین
اب تو فیصلے کاانتظار ہے
پاکستان کی سیاسی تاریخ بیان کرنا ہو تو مولوی تمیز الدین کیس کا ذکر بھی ضروری ...
آپ کی بہت تعریف سنی ہے، دہشت گردی میں آپ کا بہت نقصان ہوا ہے:چیف جسٹس ...
پشاور: سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے ...
ننکانہ: فیس بک دوستی، بیساکھی تہوار میں آنیوالی بھارتی لڑکی نے اسلام ...
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) بیساکھی تہوار میں شرکت کیلئے آنے والی ...
مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ لاپتہ ہونے والے فوجی نے حزب المجاہدین میں ...
سرینگر/نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ...
شام: بمباری جاری‘ مزید 41 ہلاک‘ امریکہ نے کیمیائی ہتھیاروں کے فرانسیسی ...
بیروت (اے ایف پی+ این این آئی) شام کے شورش زدہ شہر غوطہ کے مشرقی علاقے میں جو ...
امریکہ نے ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد قرار دے دیا
واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کو بھی ...