ملک کو کرپشن کا تحفہ دینے والوں کو آئینی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے‘ ضیا عباس

18 اگست 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سیّد ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی میں فوجی آمروں کا جو بھی کردار رہا ہو سیاسی حکمرانوں کو بھی یکسر مبرا قرار نہیں دیا جاسکتا۔ خاص طور پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ 70سالوں میں سے 35سال وہ اور ان کی جماعت کسی نہ کسی شکل میں حکومتی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو کرپشن کا تحفہ دینے اور دشمن ملک بھارت کی جی حضوری کرنے والوں کو ملک کے آئین اور آئینی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔
ضیاء عباس