ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔جہاں وہ سیاست، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین پڑھیں گی۔اس یونیورسٹی کا شمار دنیا کی مشہور جامعات میں کیا جاتا ہے، جہاں پڑھنے کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے اور پاکستان کی ملالہ یوسف زئی اس یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔نوبیل انعام یافتہ ملالہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ہوگیا ہے، ملالہ نے مزید لکھا کہ ’میں آکسفورڈ جانے کے لیے بے حد پرجوش ہوں، تمام اے لیولز طلبہ نے اچھا کام کیا، یہ مشکل ترین سال تھا، مستقبل کے لیے نیک تمنائیں‘۔
ملالہ یوسف زئی