تحریک انصاف میں تمام فیصلے پرانے کرپٹ لوگ ہی کرتے ہیں‘ عائشہ گلا لئی

18 اگست 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم این اے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ تمام خواتین کو پیغام ہے کہ آپ باہمت بنیں۔ میں اگر 4 سال بعد بولی ہوں تو یہ میری ہمت ہے‘ اسی لئے اپنے قبیلے کی پگڑی پہن کر آئی ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو نوجوانوں کا لیڈر بنا پھرتا ہے دراصل وہ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے حسد کرتا ہے۔ نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل نہیں کیا جاتا۔ پارٹی میں پرانے کرپٹ لوگ ہی تمام فیصلے کرتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے اسمبلی اجلاس میں نئے انداز سے شرکت کی۔ وہ روایتی پگڑی پہن کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئیں۔
عائشہ گلالئی