آئل ٹینکرز مالکان اور حکومت کے مذاکرات ناکام‘ 20 اگست کو ہڑتال کاالٹی میٹم
کراچی (رپورٹ: علی عباس) آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے 20 اگست سے ہڑتال کا الٹی میٹم دیدیا۔ اس سے قبل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا تھا کہ ٹینکرز کی باڈل میں رد و بدل کیلئے 5 سال کی مہلت دی جائے کیونکہ مختصر وقت میں ٹینکرز کو حکموت کے مطلوبہ ڈیزائن کے مطابق نہیں ڈھالا جا سکتا۔ دریں اثناء کراچی میں ٹینکرز مالکان نے کہا ہے کہ وہ 20 اگست کو ہڑتال کر سکتے کیونکہ گزشتہ ہڑتال کے دوران ملک کی معیشت کو کئی سو ارب روپے جبکہ ٹینکرز مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔
آئل ٹینکرز مالکان/ ہڑتال