کراچی‘ مختلف حادثات میں خاتون اور دو بچوں میں4 افراد جاں بحق

18 اگست 2017

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے کھوئی گوٹھ میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر 30 سالہ روبینہ اور کمسن بچہ6 سالہ وسیم ہلاک ہوگئے۔ سرجانی ٹائون میں ایک نوجوان22 سالہ احسن علی ولد محمد اعظم کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ ناظم آباد نمبر2 میں نادریہ ہوٹل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے40 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔
کراچی حادثات