ملکہ برطانیہ نے تخت پرنس چارلس کے حوالے کرنیکا فیصلہ کرلیا، برطانوی میڈیا

18 اگست 2017

لندن(اے این این) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے تخت کو اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ ملکہ نے اپنے قریبی حلقوں سے کہا ہے کہ وہ 95 سال کی عمر میں تخت سے دست بردار ہو جائیں گی۔ ملکہ کی تخت سے دستبرداری کیلئے ضروری دستاویزات کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں جب کہ تاج شہزادہ چارلس کے سرپرسجے گا۔واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ 1952 میں تخت نشین ہو ئی تھیں۔