اشتہارات میں میری تصویر نہ لگائیں، وزیراعظم

18 اگست 2017

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سرکاری اشتہارات میں ان کی تصویر نہ لگانے کا حکم دیا ہے۔ وزارت اطلاعات نے ایک سرکلر کے ذریعے تمام سرکاری اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ اشتہارات میں وزیراعظم کی تصویر شامل نہ کی جائے۔