گھریلو پریشانیاں‘ شہر کے مختلف علاقوں میں3 افراد نے خودکشی کرلی
کراچ (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں نوجوان لڑکی سمیت تین افراد نے خودکشی کرلی۔ لانڈھی کے علاقے نیو مظفر آباد کالونی میں رہنے والی نوجوان لڑکی20 سالہ ثناء نوید نے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد زہریلی دوا پی کر موت کو گلے لگایا۔ گلستان جوہر کے علاقے میں عبداللہ ہائٹس میں ایک نوجوان25 سالہ عامر ولد سعید نے بھی زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جبکہ کورنگی نمبر ڈھائی 30 سالہ شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خود کو ہلاک کیا۔ متوفی مالی پریشانیوں کا شکار تھا اس کے گھر والوں نے قانونی کارروائی سے گریز کیا اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے بھی انکار کر دیا۔
خودکشی